سینٹ پیٹرزبرگ ( اے ایف پی) عالمی نمبر چار خاتون ٹینس پلیئر سائمونا ہیلپ گھٹنے کی انجری کے سبب سینٹ پیٹرزبرگ ٹینس ٹرافی سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ اسی تکلیف کو انہوں نے گذشتہ ماہ آسٹریلین اوپن کے پہلے رائونڈ میں شکست کی و جہ قرار دیا تھا۔رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ہیلپ جاری ایونٹ میں ٹاپ سیڈ تھیں۔ ان کی دستبرداری نے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی روسی پلیئر نتالیا کو سیمی فائنل میں جگہ دلادی ہے۔