بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ ونگ سے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئےموٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی سے ہی نامکمل پاکستان کا ایجنڈہ مکمل ہوگا یوم آزادی کشمیر سے چند روز قبل آزادی کشمیر کے نقیب حافظ محمد سعید کو نظر بند کرکے نواز شریف نے کشمیر کاز سے غداری کی ہے اور کشمیری مسلمانوں کو غلط پیغام دیا ہے ،ہم اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ،امیر ضلع سید ذیشان اختر نے کہا کہ 70برسوں سے کشمیری حق خود ارادیت کے منتظرہیں مگربھارت نے اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کررکھاہے۔ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں اور کسی موقع پر بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ، امریکا اوریورپی ممالک کومسلمانوں کے حوالے سے اپنے دوہرے معیارات بدلنے ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستانی جاسوس کلبھوشن کو فوری پھانسی پر لٹکا کر تمام سازشوں کو ناکام بنا دے، ریلی سے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سید کاشف اعجاز اور سٹی صدر راشد علی نے بھی خطاب کیا۔ ریلی