• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے لوگ شیطان صفتالزامات لگانے میں اندھے ہو جاتے ہیں، رانا ثناء اللہ

 لاہور(نمائندہ خصو صی،اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ءاللہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرنے کے الزامات قطعاً بے بنیاد ہیں ، صرف دو ، تین ایسے کیسز ہیں جن کے کاروبار تباہ ہوئے اوران کے بھی قرضے نہیں بلکہ سود معاف کیا گیا ،پی ٹی آئی والے شیطان صفت لوگ ہیں اوریہ الزامات لگانے میں اندھے ہو جاتے ہیں ، یوم کشمیر پر خصوصی اجلاس بلانے کی کوئی روایت نہیں تاہم اگر اسپیکر چاہیں تو اجلاس بلا سکتے ہیں ۔پنجاب اسمبلی کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ میں نے سارے کیسز کی تفصیلات منگوا کر دیکھی ہیں  جن لوگوں کی ساکھ اچھی ہوتی ہے بینک اپنے قواعد کے مطابق انہیں ریلیف دیتا ہے ۔ دو ، تین کیسز ایسے ہیں جن کا مکمل قرض معاف نہیں کیا گیا بلکہ سود معاف کیا گیا ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جن کے کاروبار تباہ یا ان کا دیوالیہ نکل گیا ۔ ان میں کسی کا مسلم لیگ (ن) ، شریف فیملی یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔ اس حوالے سے ایوان کو بھی آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے نہ صرف الزامات کو مسترد کرتا ہوں بلکہ ان کی توجہ اے ٹی ایم کی طرف دلانا چاہتا ہوں جن سے عمران خان روز پیسے نکالتے ہیں ، ان کے جہاز اور ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر اڑان بھرتے ہیں۔ عمران خان کی اے ٹی ایم کے والد تو چند ہزار روپے پر ملازمت کرتے تھے لیکن آج ان کا بیٹا ارب پتی ہو گیا ہے اور اسکی اصل حقیقت کسی کو معلوم نہیں،کروڑوں کے قرضے معاف کرائے اورآج اربوں میں کھیل رہے ہیں۔ 
تازہ ترین