ملتان(نمائندگان )بہاولپور،جام پور،مٹھن کوٹ ،وہوا،جہانیاں میں حادثے،5افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق جہانیاں طارق آباد کا محمد سلیمان بلوچ رکشہ ڈرائیور اپنی بیٹی سات سالہ مومل کے ہمراہ جا رہا تھا کہ بائی پاس چوک پر جھٹکا لگنے سے بچی زمین پر گر گئی جبکہ عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر نے اسے روند ڈالا جس سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی علاوہ ازیں بہاولپورسرکٹ ہاؤس کے سامنے ماڈل ٹاؤن سی کا 18سالہ اقراش اپنی ہیوی موٹربائیک پر انتہائی تیزرفتاری سے آرہاتھاکہ پولیس ڈالے سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں اقراش اور اسکا دوست فیضان رسول شدید زخمی ہوگئے جن کو بی وی ایچ منتقل کیاگیا لیکن اقراش جاں بحق ہوگیا دریں اثنا مٹھن کوٹ کا نوعمر لڑکا صداقت نواحی موضع بمبکہ سے موٹر سائیکل رکشہ پر آرہا تھا کہ راستے میں اسکی چادررکشہ کی چین میں پھنس گئی اور لڑکا رکشہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں دم توڑ گیامزید برآں جام پورہیڈحامدکامحمدشکیل اپنے رشتہ دارڈرائیور کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی پر جارہاتھاکہ داجل بائی پاس پر اونگھ آجانے سے محمدشکیل ٹریکٹر سے گرگیا اور اپنی ہی ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا اسی طرح وہوا کے ٹرائبل ایریا لاکھی بھرروہڑی کے رہائشی کریم بخش کی 45 سالہ اہلیہ پہاڑ کی چوٹی پر اپنے مویشی چرا رہی تھی کہپاؤں پھسلنے سے وہ پہاڑ کی چوٹی سے نیچے آن گری اور سر میں شدید چوٹیں آنے کے باعث جاں بحق ہوگئی ادھر جمن شاہ شہر سے کیری ڈبہ سکول کے بچوں کو لے جارہا تھا کہ دھند کے باعث موٹر سائیکل سوار عزیز احمد کلاسرہ کیری ڈبے سے ٹکرا گیا۔ کیری میں موجود تمام بچے محفوظ رہے۔ جبکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ چک نمبر162کے رہائشی زخمی ہوگئے ۔