بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) میئر عقیل نجم ہاشمی نے یونین کونسل 2 اور3 میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کےلئے احکامات بھی جاری کئے۔کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں نے شکایات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں کوئی گرلز ہائی سکول،دستکاری سکول اور کوئی پارک نہیں ہے۔غریب آباد میں بوائز مڈل سکول شفٹ کیا جائے۔علاوہ ازیں علاقہ میں ٹف ٹائیلز،نئی سیوریج کی تعمیراور سیوریج کی صفائی،گٹر کے ڈھکن،سٹریٹ لائٹس، اوورہیڈ سٹیل برج کی تعمیرکے علاوہ ہر علاقہ کے دیگر مسائل بارے بھی درخواست کی۔جس پر مئیرعقیل نجم ہاشمی نے ان مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔اور دیگر اداروں کو بھی ان مسائل کے فوری حل کے لئے بھی لیٹرز جاری کئے۔