• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: گیس کی عدم فراہمی کیخلاف جسکانی کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر ( بیور و رپورٹ ) پنوعاقل کے علاقے جمعہ خان جسکانی کے رہائشی افرا د نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی بھوک ہڑتا ل کی۔ مظاہرین سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔ اس موقع پر حافظ سراج الدین ، محب علی ، آفتاب احمد جسکانی سمیت دیگر افراد نے کہا کہ 28 مئی 2011ء کو رکن صوبائی اسمبلی رائے ناز بوزدار نے جمعہ خان جسکانی کے لئے گیس منصوبے کا افتتاح کیا تھا لیکن آج تک منصوبے پر عمل نہیں کیا گیا جس کے باعث علاقے کی عوام گیس کی سہولیات سے محروم ہیں ۔ مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور علاقے میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا اور محکمہ گیس سوئی سدرن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کئے جائیں گے ۔
تازہ ترین