شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے آئی سی یو وارڈ میں غیر حاضر نرسو ں کے بارے میں استفسار کرنے پر ایک نرس کا ڈپٹی ایم ایس نائٹ شفٹ ڈاکٹر توصیف منہاس سے جھگڑا ہوپڑا جہاں پر تلخ جملوں کا استعمال بھی کیا گیا جس پر ایم ایس ڈاکٹر مسز شہناز نسیم نے نرس ا(الف) کی جواب طلبی کرلی ہے بتایا گیا ہے کہ آئی سی یو وارڈ میں ایک ہی وقت میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تین مریضوں کو لایا گیا جہاں ڈی ایم ایس بھی پہنچ گئے مگر اس وقت وارڈ میں صرف ایک نرس موجود تھی جس سے باقی نرسوں کے بارے میں استفسار کرنے پر اس کا ڈی ایم ایس اور میڈیکل آفیسر سے جھگڑا ہوگیا جس کی رپورٹ ڈی ایم ایس نے ایم ایس کو دی تھی نرس نے کہا ہے کہ میں نے کوئی تلخ جملہ استعمال نہیں کیا ۔