سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ پھلورہ میں ایک چوری کی مقدمہ کی ناقص تفتیش پر علاقہ مکینوں نے سیالکوٹ ضلع کچہری ڈی پی اوآفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں کا مطالبہ تھا کہ ناقص تفتیش کرنے والے آفیسر کو معطل کرکے ایماندار اور فرض شناس تفتیشی آفیسر سے مقدمہ کی تفتیش کی جائے۔ بعدازاں احتجاجی افراد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔