گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)شہر کے مقامات پر بنائے گئے ڈمپنگ پوائنٹ میں کوڑا ٹھیک طریقے سے شفٹ نہ ہونے کی وجہ سے کوڑے کا تعفن پھیلنے لگا،کشمیر روڈ سستا ماڈل بازارکے قریب بنائے گئے ڈمپنگ پوائنٹ میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار گاڑی سے کوڑا ڈمپنگ پوائنٹ میں شفٹ کرتے ہوئے غفلت سے کام لیتے ہیں جس کے باعث نہ صرف کوڑا سڑک پر گرا پڑا رہتا ہے بلکہ ڈمپنگ پوائنت کے باہر پڑا کوڑے کا تعفن بی پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔