• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: آوارہ کتوں نے 3بچوں سمیت 5افراد کو کاٹ لیا

سکھر ( بیور و رپورٹ ) شہر کے مختلف گنجان آبادی والے علاقوں میں آوارہ کتوں نے تین بچوں سمیت پانچ افراد کو کاٹ لیا ، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال سکھر اور نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، آوارہ کتوں کے بچوں کو کاٹنے کے بعد لوگ مشتعل ہوکر ڈنڈے ہاتھوں میں لئے آوارہ کتوں کے پیچھے دوڑ پڑے ، زخمی ہونے والوں میں لوکل بورڈ کے رہائشی تین بچے جن میں محمد عثمان شیخ ‘ حمزہ لغاری اور ایان شامل ہیں جبکہ دیگر دو افراد کو زخمی حالت میں ان کے ورثاء مختلف نجی اسپتالوں میں لے گئے ہیں ، آوارہ کتوں کی جانب سے شہر کی گنجان آبادی والے علاقوں میں بچوں کے کاٹے جانے کے بعد عوام میں خوف و ہراس اور اشتعال پھیل گیا ہے ، شہر کی گنجان آبادی والے علاقوں ، مینارہ روڈ ، بندرروڈ ، میانی روڈ ، نیو پنڈ ، پرانا سکھر سمیت دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں آوارہ کتوں کی موجودگی کے باعث لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں خاص طور پر رات کے وقت ان علاقوں میں موجود آوارہ کتے گاڑیوں ، موٹرسائیکل سواروں اور پیدل افراد کو نشانہ بنانے کے لئے ان کے پیچھے دوڑتے ہیں جس کے باعث ان علاقوں میں لوگوں کا نکلنا اور گھروں کو جانا محال ہو گیا ہے ۔ سکھر انتظامیہ نے ان آوارہ کتوں کے شہر بھر میں لوگوں کو نشانہ بنانے کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور گزشتہ دوسال سے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کتا مار مہم شروع نہیں کی گئی جس کے باعث آوارہ کتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین