سکھر ( بیو رو رپورٹ ) سکھر پولیس نے محمد بن قاسم پارک میں کارروائی کرتے ہوئے وہاں تاش کھیلنے والے متعددافراد کو حراست میں لے کر تھانہ سی سیکشن منتقل کردیا ہے ، ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کی ہدایت پر پولیس نے شہر کے وسط میں قائم محمد بن قاسم پارک میں اچانک کارروائی کی، اس دوران پارک میں تاش اور لڈو کھیلنے والے متعد د افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، حراست میں لئے جانے والے افراد کی تعداد 12سے زائد ہے جن میں زیادہ تر افراد ضعیف العمر ہے جن میں بعض ریٹائرڈ ملازمین یا معمر ترین لوگ شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ فارغ ہونے کے باعث پارک میں تاش کھیلتے ہیں ۔