• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکوں کی بند ہونے والی ہاکی ٹیموں کو بحال کرایا جائے گا،قادر بلوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹنینٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو ترقی دینے کے لئے اداروں میں ہاکی ٹیموں کو بحال کیا جائے گا اور بند ہونے والی ہاکی ٹیم کو بحال کرایا جائے گا۔ ہاکی کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہاکی کے کھلاڑیوں کی معاشی پوزیشن کو مستحکم بنائے گی، حکومت فیڈریشن کے ساتھ ہر قسم کا مالی تعاون کرے گی۔ ملک میں عالمی ہاکی مقابلوں کی واپسی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، امید ہے جلد غیر ملکی ٹییمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر رضامند ہوجائیں گی۔
تازہ ترین