کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز کے دوران بھارتی ہاکی فیڈریشن کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ بھارتی خبر ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہپاک بھارت ہاکی تعلقات کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں اور سائوتھ ایشین گیمز کے دوران اس حوالے سے بات چیت کا اچھا موقع ہوگا، دونوں ملکوں کے در میان ہاکی سیریز سے خطے میںکھیل کو مقبول بنانےمیں مدد ملے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت اس وقت عالمی ہاکی میں مالی اعتبار سے پاور ہائوس کی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف پرفیشنل ہاکی لیگ شروع کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔