• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ،خاتون پر تیزاب پھینکنے کی کوشش،13سالہ بچہ جھلس گیا،حالت نازک

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی خاتون پر تیزاب پھینکنے کی کوشش، تیزاب خاتون کی بجائے ساتھ موجودہ 13سالہ بیٹے پر گرگیا۔ بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے کاروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیراوری گیٹ کے قریب وردہ بتول نامی خاتون اپنے 13سالہ بیٹے قاسم کے ساتھ گھر جارہی تھی کہ مبینہ طورپر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی جو خاتون کی بجائے اس کے بیٹے قاسم پر گر گیا جس سے قاسم کے بازو اور چھاتی متاثر ہوئی جسے فوری طورپرشعبہ حادثات بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی شروع کردی۔  
تازہ ترین