سرگودھا (نمائندہ جنگ) ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے صحا فیو ں سے ملا قا ت میں گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ ن لیگ کے دور اقتدار میں شاہینوں کے شہر سرگودھا کو لیگی ارکان اسمبلی نے موہنجوداڑو میں تبدیل کر دیا ہے۔ شہر کی بائیس یونین کونسلز گندے پانی کے جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں اور عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں ۔حکومتی ارکان آپس کے اختلافات کے باعث شہریو ں کے مسائل حل کرنے پرکوئی توجہ نہیں دے رہے۔ انور علی چیمہ مرحوم نے سرگودھا شہر کیلئے پانچ ار ب کا پیکج دیالیکن انکی خدمات کو بھلا دیا گیا ۔ سرگودھا کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے اور شہر کے مسائل کے حل کے حوالہ سے مقامی صحافیوں کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ۔