ملتان (سٹاف رپورٹر ) تھانہ جہانیاں کے علاقہ 103/ٹین آرکے مکینوں نے زمین کے تنازع پر قتل پرلیگی یوسی چیئرمین ودیگر ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مقتول مخدوم حسین کے والد محمد صدیق ، شفیق نمبردار ، شمس الرحمان نے کی، ان کا کہنا تھا کہ زمین کے تنازع پر ملزمان نے مخدوم حسین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا لیکن تھانہ جہانیاں پولیس ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کر رہی ، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی ، آر پی او ملتان سے فوری طور پر ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔