سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ایک سالہ بچی گندے نالے میں گر گئی ۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بٹر گاؤں میں گھر کے پاس کھیلتی ایک سالہ صائمہ بنت جمعہ خان سکنہ دیر ایجنسی گندے نالے میں جا گری جسے پاس سے گزرتے راہ گیر نے خود نکال کر ریسکیوکو اطلاع کی ۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیوکی ایمبولینس نےجائے حادثہ پر پہنچ کربچی کو طبی امداد دینے کے بعد گورنمنٹ سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔