سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ)سیالکوٹ کے نواحی علاقہ سید پور روڈ کوبے چک میں دو ہفتے قبل جھلس کر جان بحق ہونے والی 30سالہ سلیمہ بی بی اور اسکے بچوں2سالہ سفیان اور تین ماہ کا ذیشان کی موت کا معمہ پولیس حل نہ کرسکی ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات ہومیو سائیڈ یونٹ کر رہا ہے اور جلد موت کے اصل محرکات کے بارے میں معلوم ہوجائے گا۔