پشاور(جنرل رپورٹر) ہیلتھ کیئرکمیشن (ایچ سی سی ) نے پشاور، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان کے بعد مردان میں بھی غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف کاروائیوں کا آغازکردیا ہے، خیر پختونخواہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آزرسردار کی ہدایت پرایچ سی سی کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ مردان کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی اور غیر معیاری نجی طبی مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران سات مراکز سیل جبکہ دس کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ان مراکز میں لیبارٹریز اور ڈینٹل کلینکس بھی شامل ہیں۔مراکز کو غیر مستند عملے اور صفائی کی خراب صورتحال پر سیل کیا گیا۔