• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6ہزار افراد جیل میں جائینگے تو 20کروڑ عوام کی بھلائی ہوگی،سراج الحق

لاہور(نیوزایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چھ ہزار افراد جیل میں جائینگے تو بیس کروڑ عوام کی بھلائی ہو گی،پاکستان کو آج یا کل جس کسی نے بھی لوٹا ان سب کا احتساب ضروری ہے، انگریز کے کالے قانون ایف سی آر کی وجہ سے قبائلی علاقہ 27ہزار مربع کلومیٹر پرمشتمل جیل خانہ ہے جس سے ایک کروڑ قبائلی عوام رہائی اور آزادی چاہتے ہیں ، ایک کروڑ قبائلی عوام اب انگریز کے قائم کردہ جیل خانہ کو توڑنا چاہتے ہیں، سرتاج عزیز سفارشات پر عمل درآمد نہ کر نا ناقابل برداشت ہے ،حکومت سرتاج عزیز کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،قبائلی عوام کو اسلام آباد کے عوام کے برابر حقوق دیے جائیں ، قبائلی عوام کے مرضی کے بغیر اسلام آباد کا ایوانوں سے کوئی بھی فیصلہ مسلط کرنا قبائیلی عوام کے ساتھ ظلم ہوگا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دیر پائیں میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر تاج عزیز کمیشن نے متفقہ طور پر ان کالے قوانین کے خاتمہ کی تجویز پیش کی ہے۔اس رپورٹ پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین