سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ رنگپورہ کے علاقہ چاہ ترکھان میں نامعلوم مسلح افراد لیاقت علی کی کریانہ دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے 20 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رابط پر تھانہ اہلکار محمد نعیم نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔