کراٹے کے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے میچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا۔انہوں نےانکشاف کیا کہ 1983 میں جرمنی کےہاورڈ جیکسن کےخلاف فائٹ فکس کی تھی۔ وہ پانچ لاکھ ڈالرز لے کر میچ ہار گئے تھے۔
پاکستان کے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے میچ فکسنگ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ مارشل آرٹس میں بہت فکسنگ ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو میچ میں ہارا وہ ٹائٹل فائٹ نہیں تھی اور نہ ہی اس فائٹ کا تعلق پاکستان سے تھا،فائٹ پاکستان کے پرچم تلے نہیں لڑی تھی ۔