سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) صدر سیالکوٹ کے علاقہ موضع کشنے والی میں10روز قبل شمس دین ساکن جودھے والی کی پان شاپ کے تالے توڑ کر موبائل ، ایل سی ڈی اور پان کے پتے چوری کرنے والے نامزد ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ د کاندار نے بتایا کہ اس نے چوری کی واردات کے بعد خود علاقے سے تحقیقات کرکے علی او رکاشف کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروایا ہے۔