• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی کارروائی ،50 کلو گوشت تلف، دکان سیل

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ میں نظام الدین کے پکوان سینٹر کے فریزر میں رکھا ہوا 50کلو سے زائد ناقص اور مضر صحت مچھلی اور مرغی کا گوشت تلف کرنے کے ساتھ پکوان سینٹر کو سیل کردیا جبکہ خادم علی روڈ پر ریسٹورانٹ کو باورچی خانہ میں ناقص ترین صفائی کے انتظامات پر70ہزار روپے ، پانی ملا گوشت فروخت کرنے والے قصاب محمد جاوید کو پانچ ہزار جرمانہ کرنے کے ساتھ روڈس روڈ پر بیکری میں موجود زائد المعیاد ڈبل روٹی، رس اور بسکٹ کو بھی تلف کر تے ہوئےانہیں وارننگ بھی دی۔
تازہ ترین