بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل آفیسر ٹیلی مواصلات ڈی ایس پی بہاول پور خواجہ طغرل ضمیر نے کہا ہے کہ 29کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول اور پولیس ریکروٹ ٹریننگ سنٹر تعمیر کیے جائیں گے۔ جس کے لئے بہاول پور ائر پورٹ کے قریب بہاول کینال سے ملحقہ چک نمبر10بی سی میں حکومت پنجاب نے 75 ایکڑ رقبہ الاٹ کردیا ہے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹیلی مواصلات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقرر کردہ رقبہ کا معائنہ کیا۔