• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی بہاولپور کا بنیادی مرکز صحت ڈیراور کادورہ،انتظامات چیک کئے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاولپور رانا محمد سلیم افضل نے بنیادی مرکز صحت ڈیراور کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے علاج کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید اصغر ہمراہ تھے۔ڈی سی نے متعلقہ صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے، ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا۔بعد ازاں ڈی سی نے متعلقہ ٹی ڈی سی پی چولستان ریلی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور نقشوں کی مدد سے ریس ٹریک اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اشفاق حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفتاب پیرزادہ اور دیگر متعلقہ افسران ساتھ تھے۔ 
تازہ ترین