• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان، گلیشیر سرکنے اور برفانی تودے گرنے سے متعدد گھر دب گئے

 گلگت(صباح نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے گائوں ارندو میں گلیشیر آبادی کی جانب سرکنے لگا ہے۔ گلیشیر سرکنے اور برفانی تودے سے متعدد گھر دب گئے ہیں جبکہ برفانی تودے میں دب کرسیکڑوں جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔کمشنر بلتستان کے مطابق بدھ کو ریسکیو ٹیم پیدل گائوں کی جانب روانہ ہوئی۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن عمران ندیم کے مطابق بلند ترین بستی ارندو گائوں میں گزشتہ تین دن میں 10فٹ سے زائد برف باری ہوئی۔ جس کے باعث گلیشئر سرکنے لگا اور برفانی تودے گرے ہیں۔۔ گلیشیئر سرکنے اور تودہ گرنے کی آوازیں آتے ہی لوگ گھروں سے نکل گئے۔  14خاندان گھر بار چھوڑ کر دوسرے گائوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ امدادی ٹیم کے پہنچنے میں دو سے تین دن لگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ برف باری کے باعث متعدد دیہات سے رابطہ منقطع ہے، راستے بند ہیں، پاک فوج سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
تازہ ترین