• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت،نیب تفتیشی افسر کے گھر پر حملہ،کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت  میں  نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالماجد کے گھر پر شرپسندوں نے حملہ کردیا ،تاہم نیب تفتیشی افسر عبدالماجد محفوظ رہے، ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسر عبدالماجد کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور رات کی تاریکی میں کمیمیکل چھڑک کر گھر میں آگ لگا دی،شرپسندوں نے گھر کے مرکزی دروازے سمیت باہر نکلنے والی تمام راہداریوں میں آگ لگا کر راستہ بند کردیا،افسراپنی مدد آپ کے تحت کافی جدوجہد کے بعد اہلخانہ اور خود کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے، اس حملے میں نیب تفتیشی افسر عبدالماجد محفوظ رہے،ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر گلگت میں کرپشن کے بڑے مقدمات کی تحقیقات کررہے ہیں،واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
تازہ ترین