• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ سے مریضوں کو لاہور کے ہسپتالوں سے پیشگی رابطہ کئے بغیر منتقل کرنے پر پابندی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ سے مخدوش حالت میں مبتلا مریضوں کو لاہور کے ہسپتالوں سے پیشگی رابطہ کئے بغیر منتقل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس بارے میں ایم ایس ڈاکٹر مسز شہناز نسیم نے ہسپتال کے تمام میڈیکل افسروں اور وارڈ انچارجوں کے علاوہ ڈی ایم ایس صاحبان کو بھی آگاہ کردیا ہے اور انہیں لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے فون نمبروں کی فہرست بھی فراہم کردی ہے جہاں پر ڈی ایم ایس سے رابطہ کرکے علاج کی سہولت دسیتاب ہونیوالے ہسپتال میں مریض کو منتل کیا جائے گا۔
تازہ ترین