سرگودھا(نمائندہ جنگ )یونیورسٹی آف سرگودھا کے رجسٹرار کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یونیورسٹی ڈینز کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ادارے کے ریگولر ملازمین اپنے ادارے میں ہر وقت خدمات دینے کے قانوناََ پابند ہیں اور یونیورسٹی کے اساتذہ و دیگر ملازمین دوسرے ادارے میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں مجوزہ قو ا نین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔