سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم کی بحالی ، سڑکوں کی تعمیرو دیگر منصوبہ جات کیلئے حکومت پنجاب نے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ۔ یہ سکیمیں ایم این اے حامد حمید ،ایم پی اے نادیہ عزیزاور عبدالرزاق ڈھلوں کی طرف سے پیش کی گئیں تھیں۔