• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈاہاؤسنگ سکیم کیس،ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع ،نیب ملتان سے ریکارڈطلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے واپڈاٹاؤن ہاؤسنگ سکیم ملتان میں کرپشن کے مقدمہ میں ملزم کی  عبوری ضمانت میں  توسیع، 23 فروری کونیب ملتان سے ریکارڈطلب کرلیاہے،فاضل عدالت میں ملزم سہیل احمد حیدرنے وکیل محمد اکرم قریشی کے ذریعے درخواست میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ واپڈاہاؤسنگ سکیم کو مکمل کرنے کے لئےاراضی درکارتھی جس پردرخواست گزارنے 335 کنال اراضی مہنگے داموں خرید کرسکیم کے لئے فراہم کی، جس کے بدلے میں رقم کی بجائے درخواست گزارکو324 پلاٹوں کی فائلیں دی گئیں اورقانون کے تحت درخواست گزاران پلاٹوں کو اپنی ملکیت میں رکھنے یافروخت کرنے کا مکمل اختیاررکھتاہے لیکن مذکورہ معاہدے کو نیب کی جانب سے کرپشن قراردے کر بطورملزم طلب کیاجا رہاہے جسے روکنے کا حکم دیاجائے ۔  
تازہ ترین