مردان ( نمائندہ جنگ ) اسلامی جمعیت طلبہ نے طلباء یونین کی بحالی کے حق میں مظاہرہ کیا اور مردان کالج سے پریس کلب تک مارچ کیا جہاں مظاہرے نے جلسے کی شکل اختیار کی جس سے خطاب کرتے ہوئے مردان کے قائم مقام ناظم قاضی محمد ہارون،کالج کے ناظم جمال خان اور یونیورسٹی کے وسیم ہوتی نے کہاکہ حالات کا تقاضاہے کہ طلباء یونین بحال کی جائیں اور اس حوالے سے عدالت عظمیٰ نے بھی فیصلہ دیاہے جس پر عمل درآمد ہونا چاہئے انہوں نے کہاکہ یونین کی بحالی سے طلباء کے مسائل حل ہوں گے ۔