• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور،ایک ماہ کے دوران 654مقدمات درج، 896ملزمان گرفتار

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول پور پولیس نے ماہ جنوری میں 388اشتہاریوں سمیت896ملزما ن گرفتارکرکے چالان عدالت کئے،تفصیل کے مطابق ضلع بھاول پور میں 654مقدمات درج رجسٹر ہوئے،جن میں ملوث ملزمان میں سے 896ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے گئے ہیں ،جبکہ 15مقدمات جھوٹے ہونے کی بنا پر خارج ہو چکے ہیں، قتل کے مقدمات میں 16اور اقدام قتل کے3 ملزمان کوگرفتارکیا گیاہے، ضرر کے 18مقدمات میں ملوث34ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں،ڈکیتی،سرقہ بالجبر کے مقدمات میں ملوث7ملزمان گرفتارکئے جا چکے ہیں،برآمدگی کے2مقدمات درج کرکے 2ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے82000روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ ناجائز اسلحہ کے 69مقدمات درج  کرکے69ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 2کلاشنکوف، 6رائفل،6بندوق،48ریوالور/ پسٹل،3 کاربین، 730گولیاں آمد کی گئیں، منشیات کے 113مقدمات درج کئے اور113ملزمان کو گرفتار کر کے  22.832کلو گرام چرس، 5.552کلو گرام افیون،33.200کلو گرام بھنگ،2483بوتل شراب، 200لیٹر لہن، 17چالو بھٹیاں قبضہ  میں لی گئیں،جوئے کے27مقدمات درج ہوئے اور 146 ملزمان میں سے 139ملزمان گرفتار کئے، ڈکیتی، راہزنی،وغیرہ کی مختلف وراداتوں میں ملوث 10گینگز کو ٹریس کر کے 34ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے 13پرانے اور38نئے مقدمات ٹریس ہوئے، ان گینگز سے 292000 روپے مالیت کی موٹرسائیکلز اور دیگر سامان برآمدکیا جاچکا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لائوڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر36مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث 36ملزمان میں سے 36ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے،اےکیٹگری کے44اوربی کیٹگری کے344 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا گیا۔
تازہ ترین