باکسر عامر خان نے امریکا میں ٹریننگ کا آغازکر دیا۔عامر خان ہاتھ کے آپریشن کے باعث چھ ماہ رنگ سے باہر رہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا ہے کہ امریکی شہرسان فرانسسکو میں بھرپورٹریننگ میں مصروف ہوں،گزشتہ سال جولائی میں میرے ہاتھ کا آپریشن ہوا تھاجس کی وجہ سے باکسنگ سے دور رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈباکسنگ کےٹائٹل کےدفاع کےلیےاپریل یامئی میں فائٹ ہوگی، رواں سال کوشش ہے کہ 2 مقابلے لڑوں۔
انہوں نے فائٹ کے بعد پاکستان آکرکوچزاورباکسرزکےساتھ کام کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔