• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :ناقص مرچیں، چاکلیٹ، ٹافیاں بنانے والے کارخانے سیل

Gujranwala Punjab Food Authority In Action Again
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ میں ناقص اور ملاوٹ شدہ مرچیں، مضر صحت چاکلیٹ اور ٹافیاں برآمد کر کے پیداواری یونٹس سیل کر دیے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کے مطابق گوجرانوالہ میں ناقص مرچیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا۔ مرچوں میں لکڑی کا برادہ، چوکر اور رنگ استعمال کیےجا رہے تھے۔7 ہزار کلوگرام ملاوٹ زدہ مرچیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے ناقص چاکلیٹ اور ٹافیاں بنانے والی ایک فیکٹری بھی پکڑ لی۔ چاکلیٹ اور ٹافیوں کے ستاسی ہزار پیکٹ تحویل میں لے کر فیکٹری سیل کر دی گئی۔
تازہ ترین