سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے مچھلی مارکیٹ کے قریب برف کارخانے کے مالکان اورمزدوروں نے جمعہ کے روز بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف کارخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت باغ علی برڑو، عبدالفتاح ، شمشاد علی ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کارخانے میں گیس نہیں لگی ہوئی ہے جس کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین کی جانب سے ہمیں بلا جواز پریشان اور ہراساں کیا جارہا ہے اور رشوت طلب کی جارہی ہے ۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ اور ملازمین کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔