کوئٹہ (سٹی ڈیسک) چمن میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر ٹرکوں کا وزن کرنے والے کانٹے کے تنازعے پر پانچویں روز سے جاری ہڑتال کے سلسلے میں آج مرکزی ٹرانسپورٹ کے صدر نور احمد کاکڑ کا چمن میں ٹرانسپورٹروں کے ہمراہ سیکٹر کمانڈ بریگیڈئیر ندیم سہیل سے مذاکرات ہوئے جس میں کمانڈنٹ ایف سی چمن کرنل عثمان کرنل چنگیزی ڈپٹی کلیکٹر کسٹم عبیداللہ خٹک اسسٹنٹ کلیکٹر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مقبول بلوچ و دیگر کسٹم ایف سی افسران بھی موجود تھے ٹرانسپورٹروں نے نئے کانٹے کے سلسلے میں مسائل اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے کانٹے سے وزن کرانے میں ٹرانسپورٹروں کو کوئی اعتراض نہیں مگر پہلے اس کانٹے کی وجہ سے جو مشکلات ہیں اس کو ختم کیا جائے تاکہ سہولت سے ٹرکوں کا وزن کراسکے جس پر طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ وقتی طور پر کانٹے کے سابقہ طریقہ کار کو جاری رکھا جائے چند دنوں میں نئے کانٹے کے حوالے سے جو تکالیف ٹرک مالکان کو درپیش ہیں اس کو ختم کیا جائے پھر نئے کانٹے کیلئے میٹنگ کرکے نئے کانٹے کو استعمال کرنے کیلئے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا جس پر ٹرانسپورٹرز نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے ہڑتال ختم کی اور ایف سی اور کسٹم کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا۔