راولپنڈی......راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے دومختلف چھاپوں کے دوران 800کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد کرکے2افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مضرصحت گوشت جھنگ سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔
کارروائی اسسٹنٹ کمشنر احمد حسن رانجھا اور جی ایم سلاٹر ہائوس ڈاکٹر فرخ نے کی ۔ چھاپے ڈھوک کالا خان اور صادق آباد کے علاقے میں مارے گئے۔
غلام مصطفے عرف منا اور اشتیاق نامی ملزمان کے قبضے سے 800کلو گرام مضرصحت گوشت برآمد ہوا۔ جی ایم سلاٹر ہائوس ڈاکٹرفرخ کے مطابق مضرصحت گوشت کو تلف کردیا گیاہے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔