فیصل آباد، جڑانوالہ (نمائندہ جنگ، نامہ نگار )جماعت اسلامی کے امیرو سینیٹر سراج الحق ایک روزہ دورہ پر آج فیصل آباد آئیں گے جہاں وہ صبح گیارہ بجے صدر ڈسٹرکٹ بار رانا علی عباس خاں کی دعوت پر ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کریں گے۔ وہ جڑانوالہ شاہ کوٹ روڈ پُل 93رکن جماعت اسلامی سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام رسول کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت بھی کر یں گے بعدازاں پی پی53میں اجتماع سے خطاب کر یں گے۔