• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، قدیم اور جدید عمارتوں کا حسین امتراج

Multan Is Old And Latest Building City
ملتان قدیم اور جدید عمارتوں کا حسین امتراج ہے ۔ قیام پاکستان سے قبل کی تاریخی عمارتوں کو رنگ کر انہیں مزید خوبصورت بنا دیا گیا ہے ۔

ملتان کے حرم گیٹ اور گھنٹہ گھر کے رہائشیوں کے گھروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رنگنے کا کام جاری ہے ۔ مختلف رنگ جب گھروں پر پینٹ ہوئے تو اندرون ملتان کی دلکشی بڑھ گئی جسے شہریوں نے بھی سراہا ۔

حرم گیٹ کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ یہ بہت پرانی عمارتیں ہیں، انہیں خوبصورت بنایا جا رہا ہے اور رنگ برنگا رنگ کر کے ان میں خوبصورتی میں اضافی کیا جا رہا ہے۔ وہ بہت اچھی لگ رہی ہے ۔ لوگ یہاں آکردیکھتے ہیں اور پہچانتے ہیں کہ وہی پرانی بلڈنگ ہے ۔

پہلے مرحلے میں 10 دنوں کے دوران حرم گیٹ کے 47 گھروں کو رنگا گیا اور اب یہ کام جاری ہے ۔گھنٹہ گھر پر 100 گھروں پر رنگ ہو گا جن میں سے 30 گھر مکمل ہو چکے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چھٹہ کا کہناہے کہ رنگ دو ملتان لانے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ حرم کی تزئین و آرائش مکمل ہوتی ہے تو اس ایریا میں لوگوں کو کچھ تبدیلی نظر آئے۔جس سے اب ماحول کچھ بہتر لگتا ہے ۔

رنگ دو ملتان ، 50 لاکھ کے اس منصوبہ کے آخری مرحلہ میں ہنوں کا چھجہ اور دمدمہ کی قریبی عمارات شامل ہیں ۔
تازہ ترین