لاہور (صباح نیوز) قصور ویڈیوا سکینڈل سے متعلق کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو جنسی بدفعلی کیس میں بے گناہ قرار دیدیا ہے میڈیا رپو رٹس کے مطابق قصور ویڈیوا سکینڈل کیس سے متعلق پولیس نے 4 ایف آئی آرز کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا ہے پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کی کاپی حاصل کر لی۔ چالان میں کہا گیا کہ مرکزی ملزم تنزیل الرحمن، عتیق الرحمن اور اختر شیرازی نے کسی سے بدفعلی نہیں کی جبکہ ملزمان پر کسی سے بھتہ مانگنے کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔چالان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان پر صرف شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے 4 ایف آئی آرز کے چالان میں مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو بے گناہ قرار دیدیا جن ایف آئی آرز کا چالان پیش کیا گیا۔ عدالت نے حتمی چالان آنے کے بعد فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کرنے کا حکم دیدیا۔