• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری کوبر وقت کرانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان بیورو آف شماریا ت کو ہدایت کی کہ مردم شماری کو شیڈول کے مطابق کرانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے،مردم شماری کو معیاری بنانے کیلئے تکنیکی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، آئندہ مردم شماری اور خانہ شماری 2016 کی تیا ری کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس کوچیف شماریا ت نےبتایا کہ بورڈ آف گورنرز کے 9ویں اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں مردم شماری کو معیاری بنانے کیلئے تکنیکی ماہرین سے مشاورت جاری ہے ، انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے حوالے سےعوام کو آگاہ رکھنے کے لیے میڈیا پلان بنایا گیا ہے ،وزیر خزانہ نے کہا کہ مردم شماری کو وقت پر کرانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔
تازہ ترین