فیصل آباد (آئی این پی)جماعت اسلا می کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب سے وہی لوگ ڈرتے ہیں جن کے چہرے داغدار ہیں،کر پشن کی وجہ سے پا کستان کی عزت دائو پر لگی ہو ئی ہے50فیصد احتساب بھی ٹھیک ہوا تو بڑ ے مگر مچھ جیلوں میں ہو نگے اور چھو ٹے خود بخود ٹھیک ہو جا ئیں گے ،پا نا مہ کیس میں اصل فریق حکمرا ن اور ملک کے 20کروڑ عوام ہیں، کرپشن ما فیا کی سر پر ستی انٹر نیشنل اسٹبلشمنٹ اور این جی اوز کر تی ہیں، ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پا کستان کو دنیا میں ایک باوقار ملک دیکھنا چا ہتی ہے ٹر مپ کی خوشنودی کے لیے حا فظ سعید کو نظر بند کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ٹر مپ کا مقابلہ حکمرانوں سے نہیں عالم اسلام سے ہے وہ عا لم اسلام کا دشمن ہے وہ عا لمی دہشت گرد ہے اسلام ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے،انہوں نے کہا کہ پا کستان بنا نے والے جا گیر دار ، وڈیرے یا جر نیل نہیں تھے بلکہ وکلاء تھے،آپ کے لیے فخر کی بات ہے کہ پا کستان ایک وکیل نے بنا یا جس کا نا محمد علی جنا ح ہے وکلاء برادری کو اس پر فخر ہو نا چا ہیے۔