• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کارڈیالوجی‘سکیورٹی گارڈ پرتشدد کیخلاف پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال و مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پیرا میڈیکل سٹاف نے سکیورٹی گارڈ پر ڈاکٹر کے مبینہ تشدد کے بعد ہڑتال کردی اوراحتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماؤں محمد امین ،کلیم سہرانی ، شعیب سیرانی ، غلام ربانی نے کی ،مظاہرے میں راؤ کامران ،اشرف ، منورحسین ، انیس ، رانا محمود ، راؤ قمر اور دیگر بھی شریک ہوئے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر نے ایمرجنسی وارڈ میں دو لواحقین کے ہمراہ جانے کی کوشش کی جس پر انہیں سیکورٹی گارڈ نے روکا توانہوں نے سکیورٹی گارڈ ذوالفقار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگراس کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہڑتال و احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائےگا ،انسٹی ٹیوٹ حکام کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کیا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی  اور انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جوتحقیقات کرکے اس واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔
تازہ ترین