شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )بلدیہ شیخوپورہ کے وائس چیئرمین چوہدری احسان مجید گجر نے گزشتہ روز شیخوپورہ کے مختلف بلدیاتی وارڈز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کے کونسلروں اور بلدیہ کے افسران کی موجودگی میں خاکروبوں کی حاضری اور صفائی کے نظام کو چیک کیا اور مقامی لوگوں کی شکایات سنیں۔