کراچی (اسٹاف رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کے لئے قومی انڈر18ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ اتوار سے عبد الستار ایدھی ہاکی کلب کراچی میں شروع ہوگیا جس میں34 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی، مرتضیٰ یعقوب نے امتحانات کی وجہ سے کیمپ میں شرکت سے معذرت کر لی جبکہ نوید عالم نے بہن کی شادی کی وجہ سے چار دن بعد کیمپ میں آ نے کی درخواست کی ہے، اتوار کو کھلاڑیوںنے دوسیشن میں پریکٹس کی جس کی نگرانی ہیڈ کوچ کامران اشرف نے کی۔