سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ نواں پنڈ میں صدام موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کیری ڈبہ پر سوار علی معہ ایک کس نامعلوم نے اسے ٹکر مار زمین پر گرادیا اور اس پر فائرنگ کردی تاہم وہ خوش قسمتی سے فائرنگ سے محفوظ رہا۔ پولیس نے شہباز کی رپورٹ پر اسکے بھائی کو ٹکر مار کر گرانے اور اس پر فائرنگ کرنے والے علی معہ ایک کس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔