• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کا سپیشل برانچ ملتان کا دورہ ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی او سلطان اعظم تیموری نے سپیشل برانچ ملتان کا دورہ کیا ، انہوں نے سپیشل برانچ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل برانچ محکمہ پولیس کا ایک اہم حصہ ہے، سپیشل برانچ کے افسران اور محکمہ پولیس کے افسران باہمی تعاون سے ضلعی اور ریجن کی سطح پر امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ممد و معاون ہو تے ہیں، اس ادارے کی کا کردار محکمہ پولیس میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے،سپیشل برانچ کے افسران اپنے فرائض کی بجا آوری میں دن رات کوشاں ہیں، تاہم دونوں ادارے قانون کی یکساں عملداری اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، آخر میں ریجنل پولیس آفیسر نے ایس ایس پی سپیشل برانچ چوہدری محمد شریف ظفر کو ملتان پولیس کی طرف سے یادرگاری شیلڈ بی پیش کی۔
تازہ ترین