ڈیرہ غازی خان( نمائندہ جنگ) بلدیاتی نظام کے فنکشنل ہونے سے ملکی ترقی کا سفر تیز تر اور عوامی مسائل تیزی سے حل ہوں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے ملاقات کرنے والے ڈیرہ غازی خان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت ضلع کونسل کے وائس چیئرمین سردار احمد خان لغاری نے کی۔ وفد میں لغاری گروپ کے یونین کونسل سمینہ کے وائس چیئرمین ملک شوکت علیم کوریہ ، یونین کونسل بستی ملانہ کے مہر شوکت چھینہ ، میونسپل کارپویشن، ڈیرہ غازی خان کی یو سی10 کے وائس چیئرمین قاری شفیق الرحمن شامل تھے۔ حمزہ شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی قوانین میں ترمیم اور اضافہ کے بعد وائس چیئرمینوں کا رول بھی متعین کر دیا گیا ہے ۔